مطبوعات

ترجمہ کے عمل کو بہتر منظم طریقے سے انجام دینے کے لئے این ٹی ایم کچھ معین ظابطے کی پیروی کرتا ہے: وہ ہیں: ترجمہ کئے جانے والی کتابوں کی شناخت؛ شناخت شدہ کتابوں کی حقوقِ عقلانی ملکیت (اِنٹیلیکچُوَل پراپرٹی رائٹز) حاصل کرنا؛ ہندوستانی زبان کے ناشرین سے رابطہ قائم کرنا اور ہندوستانی زبان کے ادارتی حمایتی گروہ کی رہنمائی میں نظرثانی کیا گیا ترجمہ شدہ کتابیں حاصل کرنا۔ ترجمہ کی نظرثانی دو مختلف مرحلوں پر کی جاتی ہے۔ مترجم سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ پہلی نظرثانی اور منظوری کے لئے پہلے ۱۰ صفحے کا ترجمہ این ٹی ایم کو پیش کرے ۔ جب ترجمہ شدہ کتاب کا مکمل نسخہ پیش کر دیا جاتا ہے تو آخری نظر ثانی کی جاتی ہے۔ یہ باری باری سے نظرثانی کا نظم ترجمہ کے معیار کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔