اعلانات

دوہفتہ کا توسیعی تربیتی پروگرام

فارم برائے درخواست ( ڈاؤن لوڈ کریں اور بھریں)
 
مترجمین کی فنی مہارتوں کوفروغ دینا قومی ترجمہ مشن کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔ توسیعی پروگرام اور تعارفی پروگرام کی شکل میں مشن مترجمین کی تربیت کے لیے پروگرام پیش کرتا ہے۔ پیشہ ورانہ مترجمین کو تعلیمی تعاون بھی فراہم کرتا ہے۔ ترجمہ میں سرٹیفیکیٹ اور ڈِپلومہ کورسز کو متعارف کرانے کے لیے بھی مشن کوشاں ہے۔

2ہفتوں کا تعارفی تربیتی پروگرام

کون شامل ہو سکتا ہے؟یہ پروگرام اُن حضرات کے لیےموزوں ہے جو شوقیہ طور پر ترجمہ کرتے ہیں یا وہ جوترجمہ کو ذریعۂ معاش بنانا چاہتے ہیں۔ یہ پیشہ ورانہ مترجمین اور مطالعات ترجمہ کےوہ طلبا جو اپنے علم میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی مہارتوں کو بھی نکھارنا چاہتے ہیں۔ عام طور پر شرکاء میں شامل ہیں(a) ذریعہ معاش کےاولین مرحلہ کے ملازمین اورمختلف جامعات/اداروں میں رجسٹرڈ طلبا، (b) سرکاری اور نیم سرکاری محکماجات میں کام کرنے والے لینگویجز آفیسرز(c) سی ایس ٹی ٹی کی سرگرمیوں سے وابسطہ افراد، وغیرہ۔

کہاں؟ تربیتی اور تعارفی پروگرام قومی ترجمہ مشن، ہندوستانی زبانوں کے مرکزی ادارے، میسور میں منعقد کیے جاتے ہیں۔ ان پروگراموں کا انعقاد میزبان اداروں کے اشتراک سے دیگر مقامات پر بھی کیا جاتا ہے۔

 
فیس ویسے اس کی کوئی فیس وغیرہ نہیں ہے تاہم،شرکاء کو پروگرام کےآغاز میں ہی مبلغ 500 روپے جمع کروانے ہوتے ہیں۔اس رقم کے عوض میں'ٹرانسلیشن ٹوڈے' جریدہ کی ایک سال کی رکنیت دی جاتی ہے۔

درخواست کیسے کریں؟ خواہش مند حضرات درخواست میں مطلوبہ جانکاری بھرنے کے بعد درخواست اس لنک سے ( www.ciil.org / www.ntm.org.in )ڈاؤن لوڈ کرکے، ساتھ میں مطعلقہ اسناد کی فوٹو کاپیاں لگا کر درج ذیل پتہ پر ڈاک کے ذریعہ بھیج سکتے ہیں
  The Project Director,
National Translation Mission
Central Institute of Indian Languages,
Manasagangotri, Hunsur Road,
Mysore, Karnataka 570006.

تربیت دہندگان کون ہیں؟ این ٹی ایم کے پاس متعلقہ مضمون میں مہارت رکھنے والے تربیت دہندگان کی ایک پوری ٹیم ہے۔ ان میں سے چند تربیت کاراین ٹی ایم کے ملازمین ہیں، اس کے علاوہ سی آئی آئی ایل سے باوبسطہ دیگر تعلیمی اداروں سے ہیں۔ نوٹ: درخواستیں پورا سال بھیجی جا سکتی ہیں، درخواست کے لفافہ پر بائیں جانب کونے پر 'Application for NTM Translation Training programme' لکھا ہوا ہونا چاہیے۔ جو حضرات مسقبل نوکری یا دیگر کسی اسائنمنٹ پر برسرِ روزگار ہیں انھیں اپنی درخواست ادارے کے صدر کی معارفت سےارسال کرنی ہوگی۔ منتخب حضرات کے

مزید تفصیلات کےلیے رابطہ کریں:نام سی آئی آئی ایل اور این ٹی ایم کی ویب سائٹ پر مشتہر کیے جائیں گے۔