ہندوستانی دانشگاہوں کا ڈاٹا بیس

ہندوستانی دانشگاہوں کا ڈاٹا بیس این ٹی ایم کی پہل ہے جس کا مقصد ہندوستان کے تمام دانشگاہوں اور دوسرے تعلیمی اداروں کے بارے میں اطلاع فراہم کرنا ہے۔ یہ ڈاٹا بیس ان تمام دانشگاہوں میں پڑھائے جا رہے کورسوں، نصابوں اور مطالعاتی فہرست کی جانکاری فراہم کرتی ہے۔ یہاں سے کوئی بھی مندرج اداروں کے ویب کے پتے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ فی الحال اس ڈاٹا بیس میں یونیورسیٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کے ذریعے مستند ۱۵۵ ہندوستانی دانشگاہوں کی تفصیلات موجود ہیں۔ ان تمام اداروں میں پڑھائے جا رہے مختلف مضامین کے نصاب اور درسی کتابوں کی اطلاع اس ڈاٹا بیس میں موجود ہیں۔ ان تمام دانشگاہوں میں تجویز کردہ کتابوں کی معدودہ (ڈِجیٹائز کیا گیا) عنوانات کی فہرست مع ان کے مصنفین اور ناشرین کے نام بھی اِس مکمل معلوماتی ذخیرہ میں شامل ہیں۔

مفاسیہ (ماڈیول) میں تلاش کا عمل دانشوران اور علمی کارکنان کو ملک میں کسی بھی ادارے کے کورسوں اور نصابوں تک رسائی پانے میں مدد کرےگا۔ یونیورسیٹی بورڈیں اپنے تعلیمی نصاب کی نظرثانی سے پہلے دوسرے دانشگاہوں کے کورسوں کی تفصیلات اور نصابات کے ڈھانچے کا جائزہ لے سکتا ہے جو دیہی اور شہری علاقوں کے دانشگاہوں کے درمیان مماثلت پیدا کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ مستقبل میں این ٹی ایم اس ڈاٹا بیس کو سی ڈِیوں اور دوسرے پورٹیبل میڈیا میں بشمول چھپا نسخہ شائع کر سکتا ہے تاکہ یہ ان تمام لوگوں کو مل سکے جو اس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔