علمی کتابوں کی شناخت

این ٹی ایم کے تحت ترجمہ کے لئے علمی کتابوں کی شناخت کرنا اور منتخب فہرست تیار کرنا، ہندوستانی یونیورسیٹی ڈاٹا بیس سے سب سے زیادہ تجویز کردہ کتابوں کی فہرست تیار کی جاتی ہے۔ ماہرین سے اس فہرست کی چھان بین کی جاتی ہے۔ ہندوستانی زبانوں میں ان کتابوں کے مطالبہ پر رائے مشورہ لینے کے لئے مختلف زبانوں سے متعلقہ مضامین کے اساتذہ، طلبا اور دیگر ماہرین سے رابطہ قائم کیا جاتا ہے۔ اس فہرست کا مزید معائنہ کیا جاتا ہے اور ان کتابوں کی فہرست تیار کی جاتی ہے جو بڑی تعداد میں طلبا اور علم و فضل کی دنیا کے لئے مفید ثابت ہو۔ آخرکار علمی کتابوں کی معاون کمیٹی اور این ٹی ایم منصوبہ صلاحکار کمیٹی اس فہرست کی منظوری دیتا ہے۔

ترجمہ کا کام شروع کرنے کے لئے این ٹی ایم نے اکیس مضامین میں ماہرین کے ذریعے شفارش کی گئی کتابوں کی فہرست تیار کی ہے اور ان مضامین میں ۱۰۵ ترجمہ شدہ کتابوں کی اشاعت کے لئے گامزن ہے۔