|
این۔ٹی۔ایم کے تعلیمی پروگرام برائے مترجمین کے تحت سب سے بنیادی مقصد مترجمین کو علمی
متون کے ترجمہ کی تربیت دینا ہے۔ جو ترجمہ کو بطور پیشہ اختیار کرنا چاہتے ہیں ان کے
لیے بھی یہ علمی معاونت کی پیشکش کرتاہے۔ یہ مترجمین کو ہندوستان میں ترجمہ کی تاریخ
اور روایت، علمی متون کو ہندوستانی زبانوں میں درپیش مسشکلات اور مسائل سے آگہی اور
ان کی تربیت کرتا ہے۔ ترجمہ کے تکنیکی و سائل جسےلغات، فرنگ اور قاموس وغیرہ کا استعمال
کسیے کرنا ہے۔ اس کے توسط سے وسیع النظر ، فاعل اور پیشہ ورانہ مترجمین کی ایک ٹیم
قائم کرنا مقصود ہے۔ مذکورہ مقاصد کے حصول کے لیے، این۔ٹی۔ایم ورکشاپ، تربیتی پروگرام
اور سیمینار وغیرہ کا انعقاد کرتا ہے۔ ٹرانسلیشن ٹوڈے(این۔ٹی۔ایم کا سہ ماہی جریدہ)،
رہنما کتاب برائےمترجمین، این۔ٹی۔ایم میڈیا کا تیار کردہ سماعی و بصری مواد اور این۔ٹی۔ایم
کا تدریسی مواد مترجمین کی تعلیم و تربیت کے لیے اہم ذرائع کا کام کرےگا۔
|
|
|