|
ہندوستان کےبیشتر علاقوں کے ناشرین کے باہمی اشتراک سے این۔ ٹی۔ ایم تراجم کو ہندوستانی
زبانوں میں شائع کرتا ہے۔ ان ناشرین میں ایک تو وہ ہیں جن کے پاس منتخب کتاب کے حقوقِ
طباعت ہیں دوسرے وہ جو ملک کے مختلف خطّوں سے ہندوستانی زبانوں میں کتابیں شائع کر
رہے ہیں۔ علاو ہ ازیں این۔ٹی۔ ایم ایسے ناشرین کے تعاون سے ترجمہ شدہ متون کی بازارکاری
اور تقسیم کاری کے لیےشانہ بہ شانہ کام کرتا ہے۔
:تراجم کو شائع کرنے کے لئے مشن نے دو متجوزہ طریقے اختیار کئے ہیں، وہ ہیں
مآخذ ناشرین جو خود اس منصوبہ کو لیکر تراجم کو شائع کریں گے۔ این۔ٹی۔ ایم جزوی طور
پر اس عمل میں شریک رہےگا ، یاتو اخراجات میں سےایک حصّہ کو اپنے ذمّہ لےگا یا علمی
مہارت فراہم کرائےگا۔
|
|
«
|
اگر مآخذ ناشر کی متن کے ترجمہ میں عدم دلچسپی کی صورت میں این۔ٹی۔ ایم ترجمہ باہر
سے کرواکر اس کی اشاعت اور بازارکاری ہندوستانی زبانوں کے ناشرین کے سپرد کرےگا اور
امتیازی طور پر ترجمہ کے حوالے سے این۔ٹی۔ ایم خودکار ہوگا۔ مآخذ متون کے جملہ حقوق
محفوظ رکھنے والوں کو حق تصنیف کا معاوضہ دیا جائےگا۔ ہندوستانی زبانوں کےناشر اگر
کتاب کا ترجمہ کروانے میں کامیاب نہیں ہوتے اس صورت میں این۔ٹی۔ ایم اس کا ترجمہ کروا
کر اسکی کیمرہ ریڈی کاپی(سی۔آر۔سی)تیاّر کرائیگا۔ این۔ٹی۔ ایم کیمرہ ریڈی کاپی(سی۔آر۔سی)
ہندوستانی زبانوں کےناشر کے سپرد کی جائےگی اور ناشر ترجمہ شدہ متون کی طباعت اور کی
تقسیم کاری کی ذمہ داری لےگا۔
|
|
«
|
موخر الذکر کو ترجمہ کی تفویض کاری کا "ٹرنکی" طریقہ کار کہا جاتا ہے۔
|
|
|