مترجمین کی تربیت اور تصدیق

ملک میں ترجمہ کو بطور ایک صنعت کے قائم کرنا این ٹی ایم کا اہم منشور ہے جیسا کہ مفصل پروجیکٹ رپورٹ میں لکھا گیا ہے۔ مترجمین کی تصدیق بھی اس کا ایک جُز ہے۔ این ٹی ایم کا ماننا ہے کہ اس سے مترجمین کی رویت میں اضافہ ہوگا۔

این ٹی ایم نے مترجمین کے لیے ایک نیشنل رجسٹر برائے مترجمین قائم کیا ہے جس میں ۵۰۰۰ ہزار سے زیادہ مترجمین انرول کروا چکے ہیں۔ این ٹی ایم نے ملک کے طول و ارض میں مترجمین کے لیے بہت سے تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا ہے جس میں مختلف زبانوں اورشعبوں کے ماہرین ان میں شامل ہوئے اور انھوں نے اپنی آراء سے بھی استفادہ کیا گیا۔

دورِ حاضر میں این ٹی ایم لوگوں/ایجنسیوں سے مشاورت کر رہا ہے جس سے انھیں مترجمین کی تربیت اور تصدیق کے پروگراموں میں شامل کیا جاسکے جیسے اسکول برائے مطالعاتِ ترجمہ اور تربیت، اِگنوں، کوالٹی کونسل آف انڈیا وغیرہ۔ تصدیق کے پروگرام کے لیے این ٹی ایم نے کئی پُر مغز نششتیں کی ہیں جس میں مختلف اداروں اور ایجنسیوں کی نمائندگی ماہرین نے کی۔ عنقریب ہی تصدیق کے لیے تیار کردہ طریقہ کارہائے عمل کی بابت اطلاع این ٹی ایم کی ویب سائٹ پر کی جائے گی۔

این ٹی ایم مترجمین کی تربیت کے لیے ایک باضابطہ پروگرام کی بھی تشکیل کر رہا ہے۔ ہندوستان اور بیرونی ممالک میں مترجمین کی تربیت کے لیے چلائے جا رہے پروگراموں کے نصابی مواد کو ہم یکجا کر رہے ہیں۔ این ٹی ایم مختلف اداروں کے ماہرین کی مدد سے تربیتی پروگرام کو تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہے۔ آنے والے وقت میں ایک ملک گیر تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔