|
قومی ترجمہ مشن (National Translation Mission: NTM) کا قیام مجموعی طور
پر ترجمہ کو ایک صنعت کی حیثیت دینے کی خاطر کیا گیا ہے جو حکومت ہند کا ایک اسکیم
ہے اور خاص طور پر ہندوستانی زبانوں میں طلبا اور علمی اداروں کو علمی کتابیں بہم پہنچا
کر اعلی تعلیم کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ لسانی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ایک علمی سماج
پیدا کرنا اس کا تصور ہے۔ آئین کے آٹھویں جدول میں درج تمام ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ
کے ذریعے علم کو پھیلانا این ٹی ایم کا مقصد ہے۔
مترجم کو تربیت دینے، تراجم کی اشاعت کے لئے ناشرین کی حوصلہ افزائی کرنے، ہندوستانی
زبانوں سے، ہندوستانی زبانوں میں اور ہندوستانی زبانوں کے مابین شائع شدہ تراجم کا
ڈَیٹا بیس قائم رکھنے اور ترجمہ سے متعلق اطلاعات کا ایک ذخیرہ تیار کرنے کی جانب کئی
اقدامات لئے گئے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے این ٹی ایم ہندوستان میں ترجمہ کو
ایک صنعت کی حیثیت سے قائم کرنا چاہتا ہے۔ یہ توقع کی جاتی ہے کہ ترجمہ کے ذریعے نئی
نئی اصطلاحیں اور بحث کی اسلوبیات تیار کر کے زبانوں کی تجدید آوری کو آسان بنائےگا۔
خاص طور پر ہندوستانی زبانوں میں تعلیمی بحث کے تجدیدی عمل میں ترجمہ ایک اہم رول ادا
کرےگا۔
ترجمہ کو ایک صنعت کی حیثیت سے قائم کرنے کی جانب علمی کتابوں کا ترجمہ سب سے پہلا
قدم ہے۔ علمی کتابوں سے این ٹی ایم کا مراد وہ تمام متنی موادیں ہیں جو علم کے پھیلاو
کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ فی الحال این ٹی ایم ہندوستان کی ۲۲ زبانوں میں اعلی تعلیم
سے منسلک تمام تدریسی موادوں کے ترجمے میں مشغول ہے۔ این ٹی ایم اعلی تعلیم کی درسی
کتابوں جو زیادہ تر انگریزی میں دستیاب ہیں ہندوستانی زبانوں میں ان کا ترجمہ کر کے
علم کے ایک بہت بڑے حصے کے انکشاف کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ توقع کی جاتی ہے کہ یہ
عمل ممکنہ طور پر ایک شمولیتی علمی سماج کی تشکیل کے لئے راہ ہموار کرےگا۔
|
|
|