اصطلاحات

علمی متون کے ترجمہ کے لیےتکنیکی اور سائنسی اصطلاحات کا ترجمہ اورمعیاربندی سب سے بنیادی ضرورت ہے۔ ابھی تک ہندوستانی زبانوں میں اصطاحات کے استعمال کے بارے میں کوئی یکسانیت نہیں بن پائی ہے۔ چند زبانیں جیسے تامل، بنگالی تکنیکی اصطلاحات کے لیےایک سے زائد وسائل رکھتی ہیں جب کہ کچھ دیگر زبانیں ایسی بھی ہیں جن میں کوئی ایک بھی فرہنگ موجود نہیں ہے۔ این۔ٹی۔ایم کمیشن برائے سانئسی و تکنیکی اصطلاحات (سی۔ایس۔ٹی۔ٹی) کے اشتراک سے ہندوستانی زبانوں میں سائنسی اصطلاحات کی معیاربندی کے لیے کام کرتا ہے۔ این۔ٹی۔ایم کی کاوشویں کمیشن برائے سانئسی و تکنیکی اصطلاحات (سی۔ایس۔ٹی۔ٹی) کو سانئسی اصلاحات کے ارتقا و ان کی وضاحت اٹھویں جدول میں شامل ۲۲ زبانوں میں کرنے کے لیے تقویت دیں گی جس سے علمی متون کےتراجم جلد اور عمدہ ہوں گے۔