اغراض و مقاصد

مشن کے قلیل المدتی اہداف ہیں

کالیج اور دانشگاہوں میں پڑھائے جانے والے تمام اہم مضامین کے علمی کتابوں کے ترجمے کی ترویج اور اشاعت «  
مختلف میدانوں میں مترجمان کی تربیت اور استناد «  
پانچ ڈاٹا بیس تیار کرنا اور اس کو محفوظ رکھنا یعنی ہندوستان کی دانشگاہوں کا ڈاٹا بیس، مترجم کا قومی رجسٹر، ناشرین کا ڈاٹا بیس، کتابیاتِ تراجم کا ڈاٹا بیس، تدریسی عملہ و شعبہ/ماہرین کا ڈاٹا بیس، لغات اور فرہنگِ اصطلاح کا ڈاٹا بیس «  
تعلیمِ مترجم پروگرام کے تحت قلیل المدتی تربیتی کورسیں چلانا «  
انگریزی اور ہندوستانی زبانوں کے مابین مشین امدادی ترجمہ کا فروغ «  
ترجمہ کے وسائل تیار کرنا جیسے لغات اور قاموس «  
ہندوستانی زبانوں میں سائنسی اور تکنیکی اصطلاحات تیار کرنے کے لئے "کمیشن برائے سائنسی و تکنیکی اصطلاحات" کے ساتھ تعاون کرنا «  

مشن کے طویل مدتی اہداف ہونگے

ترجمہ میموری، ورڈ فائنڈرز اور ورڈ نیٹ وغیرہ کےلئے سافٹ ویر کی تحقیق اور ترقی کی خاطر حمایت فراہم کرنا «  
نیچُرل لینگویج پروسیسنگ اور ترجمہ سے منسلک پروجیکٹوں کے لئے وظیفے اور امداد فراہم کرنا «  
ترجمہ پر ڈگری/ڈپلوپا کورس کرانے والے یونیورسیٹی/شعبوں کو اوردو زبانوں کے مابین ترجمہ پر کتابچہ کی تیاری جیسے مخصوص پروجیکٹوں کے لئے امداد فراہم کرنا «  
ترجمہ کے جرائد یا ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ سے متعلق کتابوں اور تجزیوں کی اشاعت کو حمایت کرنا «  
ترجموں، علاقائی ترجمہ میلوں، بحث و مباحثوں، کتاب کی نمائشوں وغیرہ کے لئے کتابوں کو بازار میں لانے جیسی تقریبات منعقد کر کے مترجموں اور ترجمہ کی سرگرمیوں کو مرئیت عطا کرنا «  
ترجمہ نگاری پر سنجیدہ علمی تصانیف کا ذخیرہ تیار کرنا اور اس طرح اس پر بحث و مباحث کی سہولت فراہم کرنا «  
ترجمہ کو ایک قابلِ نشوونما پیشہ کی حیثیت سے قائم کرنا اور ترجمہ صنعت کو عروج عطا کرنا «  

مستفیدگان

ی سماج کی تشکیل این ٹی ایم کا مقصد ہے۔ ایک زبان سے دوسری زبانوں میں بنیادی کتابوں کا ترجمہ فراہم کرکے این ٹی ایم علم کے مساوی پھیلاو کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ اور اس طرح یہ ان طلبا کو قابل بنائےگا جن کی بمشکل علم تک رسائی زبان کی مزاحمت کی وجہ سے ہے۔ مختلف کارزار حیات کے لوگوں کی بڑی تعدادکو فائدہ پہنچانا بھی این ٹی ایم کا مقصد ہے۔
مختلف سطحوں پر مختلف مضامین کے اساتذہ «  
مصنفین/مترجمان/ناشرین «  
شعبئہ ترجمہ نگاری، شعبئہ لسانیات اور مختلف دانشگاہوں اور اداروں کے محققین «  
نئے اور دلچسپ مواقع کی تلاش میں ہندوستانی زبانوں کے ناشرین «  
ترجمہ سافٹ ویر تیار کرنے والے، «  
تقابلی ادب کے دانشوران «  
اپنی اپنی زبانوں کی ادبی اور علمی کتابوں کی تلاش کر رہے خوانندگان «  
غیررسمی تعلیم فراہم کرنے میں مشغول رضاکار «  
عوامی صحت، شہری حقوق، ماحول، عمومی سائنس وغیرہ میں کام کر رہے این جی اوز «  
مترجمین کی تلاش کر رہی حکومت، نجی ایجنسیاں اور افراد «  
ذیلی عنوان اور کثیرالسانی نشریات کی تلاش میں فلم بنانے والے «  
وہ ایف ایم اور روڈیو گھریں جنہیں مختلف زبانوں میں پروگرام نشر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ «