|
این ٹی ایم نے چھہ معلومات کا ذخیرہ یعنی ڈاٹا بیس تیار کیا ہے جیسے مترجموں کا قومی
رجسٹر (این آر ٹی)، ہندوستانی دانشگاہوں کا ڈاٹا بیس، علمی شعبہ کا ڈاٹا بیس/ماہرین
کے بارے میں معلومات، ناشرین کا ڈاٹا بیس، کتابیات تراجم کا ڈاٹا بیس اور لغات اور
قاموسوں کا ڈاٹا بیس جو نہ صرف این ٹی ایم کو اس کی تمام سرگومیوں میں مدد کرتا ہے
بلکہ دانشوران، ناشرین، طلبا اور مترجموں کے لئے بھی وسائل کا کام کرتا ہے۔ یہ سبھی
ڈاٹا بیسیں ہندوستانی زبانوں کے مترجمیں، اہم دانشگاہوں کے کورسوں کے مواد، مختلف مضامین
کے شعبہ جات اور ماہرین، سبھی ہندوستانی زبانوں کے مشہور و معروف اشاعتی گھروں، مختلف
ہندوستانی زبانوں کی ترجمہ شدہ کتابوں، لغتوں، فرہنگ اصطلاحات، اور قاموسوں کے بارے
میں اطلاع فراہم کرتا ہے۔ یہ ڈاٹا بیس طلبا، محققین اور مختلف مضامین کے شعبے کو بھی
بہت مدد پہنچا سکتا ہے۔
|
|
|