|
میں این ٹی ایم کا حصہ کیسے بن سکتا ہوں؟میں این ٹی ایم میں
ایک مترجم کی حیثیت سے اپنا نام درج کرنا چاہتا ہوں۔ مں ایسا کیسے کروں؟ میں ایک انڈر
گریجویٹ طالب علم کی حیثیت سے اپنا نام کیسے درج کروں؟
جواب: ہمیں اپنا مفصل تعلیمی کوائف
جمع کریں جسے آپ http://www.ntm.org.in/languages/english/login.aspx
کا استعمال کرکے کر سکتے ہیں۔آپ یقین کریں بہت جلد ہی ہم آپ سے مخاطب ہوں گے۔
میں ایک مخصوص کتاب کا ترجمہ کرنا چاہتا ہوں اور اسے شائع
کرنا چاہتا ہوں۔ میں این ٹی ایم کے تحت ایسا کیسے کر سکتا ہوں؟
جواب: آپ اپنے کام کے نمونے کے ساتھ اپنے پروجیکٹ
کی مفصل تجویز پیش کریں۔ ہماری ٹیم تشخیص کرے گی اور اپنے ماہرین کی رائے آپ کو بتائیں
گے۔
این ٹی ایم کے ساتھ جوڑے جانے کی بنیادی شرطیں کیا کیا ہیں؟
جواب:این ٹی ایم اپنے مترجمیں کی ضروریات میں ایک
منفرد ادارہ ہے۔ ماخذ اور ہدف زبان میں آپ کی دسترس اور مقررہ وقت پر کام ختم کرنے
صلاحیت سے زیادہ این ٹی ایم آپ سے بہت کچھ طلب نہیں کرتا۔ این ٹی ایم میں متوقع مترجمین
کے لئے عمر، علمی صلاحیت، محل وقوع کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
مجھے تعین مقام کی مجبوری ہے۔ کیا میں تب بھی این ٹی ایم
سے جوڑا جا سکتا ہوں؟
جواب: این ٹی ایم کو ترجمہ صنعت کے فروغ کے لئے
بنایا گیا ہے اور یہ ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جن کو ترجمے میں دلچسپی ہے۔ اس پروجیکٹ
کے لئے محل وقوع کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ دنیا کے کسی حصے سے آپ اس پروجیکٹ کا حصہ بن سکتے
ہیں۔
کثیر ذرائع ابلاغ (multimedia) ترجمہ کیا ہے؟
جواب: زیادہ تر تحریری اور تقریری نسخوں کے ترجمے کئے جاتے ہیں یا ترجمانی کی جاتی ہیں۔ کثیر ذرائع ابلاغ ترجمہ میں سب کچھ
شامل ہے جو واضح طور پر مزکورہ دو زمروں میں نہیں آتے ہیں۔ مثال کے طور پر، بیانیہ
اور بیانہ تبصرہ فراہم کرنا، ساتھ ساتھ ذیلی سرورق (subtitling) دینا، ویب سائٹ کا
ترجمہ اور کثیرالسانی ڈیسک ٹاپ مشتہر کرنا وغیرہ کثیر ذرائع ابلاغ کے دائرے میں آتے
ہیں۔
کیا بیانیہ تبصرہ اور بیانیہ (voice-over and narration)
آپ کے ترجمہ پروجیکٹ کا حصہ ہوگا؟
جواب: سی آئی آئی ایل نے وسیع طور پر بصری دستاویزیں
اور پروجیکٹیں تیار کی ہیں جو بیانیہ تبصرہ اور بیانیہ اور بہت سی باتوں کا ذکر کیا
ہے۔ ان کاموں کو انجام دینے کے لئے اس ادارے میں ایک پیشہ ورانہ اسٹوڈیو بھی ہے۔ اس
لئے اگر کسی پروجیکٹ کو اس طرح کے مخصوص وسائل کی ضرورت پڑتی ہے تو این ٹی ایم یقینی
طور پر ان کو استعمال میں لائے گا۔
کیا آپ کسی ترجمہ وسائل کا استعمال کر رہے ہیں؟
جواب: اعلی معیار کے وسائل تیار کرنا جیسے لغات،
ترجمہ کے لئے سافٹ ویر، ورڈنیٹ وغیرہ تیار کروانا این ٹی ایم کے مقاصد میں سے ایک ہے۔
ترجمہ کرتے وقت ہمیں کس فارمیٹ کو بروئے کار لانا چاہیئیے؟
جواب:
ترجمہ کا تخمینہ ہم کیسے کر سکتے ہیں؟
جواب:
کیا منتخب مترجمین کے لئے کوئی متعین کورس/تربیتی پروگرام
ہوگا؟
جواب: ایک مخصوص قسم کی تربیت کے طور پر مترجم کی
تعلیم این ٹی ایم کے اولین مقاصد میں سے ایک ہے جو اس سرگرمی کے لئے ضروری ہے۔ قلیل
المدتی تربیتی پروگرام انعقاد کرکے، مترجم کے لئے کورس نمونے اور پیکیجییں تیار کرکے،
ترجمہ ٹیکنالوجی کے مخصوص قسم کی کورسوں کو فروغ دینے میں حوصلہ افزائی، حمایت اور
معاونت کرکے، تحقیقی پروجیکٹوں کی حوصلہ افزائی کرکے، فیلوشپ پروگرام کو نافذ کرکے،
اور ترجمے کی تالیف، تدوین اور کاپی ایڈیٹنگ میں مترجمین کی مدد کرنے لئے کارگاہیں
منعقد کرکے اور اسی طرح کے بہت سے اقدامات کے ذریعے این ٹی ایم متوقع مترجمین کو سہولیات
فراہم کرتی ہے۔
کیا میں اپنی پسند کی کوئی کتاب ترجمہ کر سکتا ہوں؟یا کیا این ٹی ایم دونوں طرح کی مرضی اور متن فراہم کرے گا؟
جواب: : این ٹی ایم کی علمی کتابوں کا ڈاٹا بیس ترجمہ کے موادوں کے وسائل ہوں گے۔
|
|
|
|