متعلقہ میدان علوم میں دانشوروں اور ماھروں کو شامل کر کے کچھ خاص مقاصد جیسے ترجمانی،
ذیلی عنوان نویسی، علوم قانون، خالص سائنس، اطلاعاتی یا عملی سائنس، سماجی سائنس وغیرہ
کے ترجمے کے لئے قلیل المدتی تربیتی پروگراموں کو ترتیب دینا؛
|
.1
|
مترجموں کے لئے نصابی مقیاسہ اور پیکیج پیش کرنا جسے پورے ملک میں زبان کی تعلیم کے
پروگراموں میں شامل کیا جا سکے یا جسے چھٹّی، کام کے بعد یا کلاس کے بعد کے گھنٹوں
کے دوران خاص نصابوں کے طور پر چلایا جا سکے؛
|
.2
|
دانشگاہوں اور دوسرے اداروں میں ترجمے کی ٹیکنولوجی اور متعلقہ میدانوں میں مخصوص نصابوں
کے فروغ میں حوصلہ افزائی، مدد اور حمایت کرنا؛
|
.3
|
تحقیقی منصوبوں کے ساتھ ساتھ طالب علموں کی تحقیق کی ہمت افزائی کرنا، جو خاص طور سے
نمونے کی حیثیت سے شناخت شدہ متون کے اچھے ترجمے دستیاب کرانے کی غرض سے کیا گیا ہو
اور وسائل مہیا کرانا جو تدریسی مقاصد کو بھی انجام دے؛
|
.4
|
ہندوستانی زبانوں کے درمیان ترجمے پر خاص تاکید کی غرض سے وظیفے کے پروگرام مقرر کرنا
جو اداروں کے مابین دانشوروں کے تبادلہ کی اجازت دے؛
|
.5
|
نمونے کے طور پر مخصوص متون کو چن کر کارگاہ تنظیم کرنا جہاں تربیت حاصل کرنے والے
اور ماہرین اکٹھا ہوں اور متن سے متعلق علمی مواد، اصطلاحات، ثقافتی اور لسانی سیاق
و سباق وغیرہ کے سلسلے میں مخصوص مسائل کو زیر بحث لائے اور حل کرے؛ اور،
|
.6
|
ترجموں کی جانچ و پرکھ، کاپی-ایڈیٹری اور ایڈیٹری کرنے میں کارگاہ تنظیم کرنا۔
|
.7
|
ترجمے کے لئے بازار میں کتاب متعارف کرانے کے عمل کو ترتیب دینا؛
|
.1
|
ترجمے کی انعامات اور وظیفے مقرر کرنا؛
|
.2
|
مطالعہ، بحث و مباحثہ، کتاب کی نمائش، مخصوص میدان علوم کے مترجمان کو اعزاز عطا کرنے
کے عمل وغیرہ ترتیب دینا؛ مطالعہ، بحث و مباحثہ، کتاب کی نمائش، مخصوص میدان علوم کے
مترجمان کو اعزاز عطا کرنے کے عمل وغیرہ ترتیب دینا؛
|
.3
|
معیاری ترجموں کے لئے ایک ابتدائی بازار کو یقینی بنانے کی خاطر کتابخانے کے اتصالی
جالوں (نیٹورک) سے جوڑنا؛
|
.4
|
ناشروں، مصنفوں اور مترجموں سے درخواستوں پر مبنی این ٹی ایم امدادی عطیہ کے اسکیم
کے تحت واپس خریدنے کا انتظام؛
|
.5
|
ترجمے کے فعالیت کی حوصلہ افزائی کے لئے این ٹی ایم امدادی عطیہ سے مترجموں اور اشاعت
گھروں کو امدادی رقم؛
|
.6
|
ترجمہ شدہ تدریسی مواد کو ڈاؤنلوڈ کرنے کی سہولیات، ترجیحی طور پر کسی آزاد ماخذ کے
سائٹ سے یا ڈاؤنلوڈ کے مطابق ناشروں کو برائے نام کچھ رقم ادا کر کے، جیسا بھی طے کیا
جائے؛
|
.7
|
مترجموں، ترجمہ میں اختصاص پیش کرنے والے یونیورسیٹی شعبوں اور ترجموں کو زیادہ سے
زیادہ لانے میں دلچسپی رکھنے والے ناشروں، عوامی شعبہ کے ساتھ ساتھ شخصی شعبوں اور
سب سے اہم – خریداروں یا ترجمہ کے استعمال کرنے والوں کے مابین ایک اِنٹرفیس فراہم
کرنا؛
|
.8
|
ترجمے پر خصوصی توجہ کے ساتھ ہندوستانی زبانوں اور انگریزی میں جرائد کی اشاعت یا ترجمے
میں ای- مضامین لانے میں مشغول جرائد یا اشاعت میں یا اہم پیشہ ورانہ جرائد کے طباعت
شدہ نسخے یا علاقائی زبانوں میں مختلف ڈِسیپِلین کا انگریزی میں مسلسل اشاعتوں کے لئے
امدادی عطیہ کا رقم؛
|
.9
|
ترجمہ شدہ مواد حاصل کرنے کے لئے مشورے دینا اور قائل کرنا جو قومی/علاقائی تعلیمی
پروگرام کے ڈھانچے میں – اور اسکول، کالج اور دانشگاہوں کے نصابوں میں شامل کئے گئے
ہیں؛
|
.10
|
زبان کے وسائلی مراکز اور تمام سطح پر تعلیمی اداروں میں ترجمہ شدہ کتابوں کی خرید
و فرخت کرنے والے کتاب کے گوشے/کتاب کے نکر قائم کرنے میں مدد کرنا؛
|
.11
|
اس کے استعمال اور اطلاق کے میدان کے ساتھ ساتھ امتحانات اور نوکری جانچ کی نشاندہی
کے ذریعے ذولسانی/کثیرالّسانی مہارت کی اہمیت اُجاگر کرنا؛ اور
|
.12
|
خاص کر ہندوستان کے چھوٹے شہروں اور گاوؤں میں ترجمہ شدہ موادوں کی زیادہ زیادہ رسائی
کو یقینی بنانے کے لئے عوامی اور شہری سماجی تنظیموں سے رابطہ قائم کرنا۔
|
.13
|