انتظامی بندوبست

انتظام
سی آئی آئی ایل ایک کلیدی تنظیم ہونے کے ناطے قومی ترجمہ مشن کو قائم کرےگا اور چلائےگا۔ سی آئی آئی ایل کا ناظم، منصوبہ کے نفاذ کے لئے کلیدی افسر ہوگا۔ این ٹی ایم کا ناظمِ منصوبہ این ٹی ایم کے منصوبہ صلاحکار کمیٹی کے ممبر سیکریٹری کی حیثیت سے کام کرےگا۔ (جس کا مخفف این ٹی ایم – پی اے سی ہے)

منصوبہ صلاحکار کمیٹی (این ٹی ایم – پی اے سی)
این ٹی ایم – پی اے سی کی تشکیل مندرجہ ذیل طریقے سے ہوگی:
صدر ناظم، ہندوستانی زبانوں کا مرکزی ادارہ، میسور
ممبر نائب سیکریٹری کا نامزد شخص (زبان)، یا ناظم (زبان)، اعلی تعلیمی شعبہ، ایم ایچ آر ڈی، حکومت ہند
ممبر جے ایس اور ایف اے، یا آئی ایف ڈی (ایچ آر ڈی) کا نامزد شخص
ممبر صدر، سائنسی اور تکنیکی اصطلاحات کمیشن (سی ایس ٹی ٹی)، نئی دلّی
ممبران ترجمہ کی تعلیم دینے والے مختلف دانشگاہوں سے دو نمائندے
ممبران ریاستوں سے دو نمائندے (باری باری سے) – زبان اور ترجمہ میں کام کر رہے ایسی ریاستوں کے ادارے/شعبے کی نمائندگی کرنے والے۔
ممبر زبان کی کسی دانشگاہ کا ایک وائس چانسلر
ممبران کتابفروش اور ناشروں میں سے تین
ممبر سیکریٹری، ساہتیہ اکادمی
ممبر (ناظم، نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی
ممبران ترجمہ آلۂکار/ٹیکنالوجیوں کے میدان سے تحقیق اور فروغ میں مشغول مختلف آئی آئی ٹی/این آئی ٹی والے/صنعتی گھروں کے دو نمائندے
ممبران (شخصی تنظیم/کارپوریٹ گھروں یا شخصی افرادوں سے آٹھ ترجمہ میں متخصص/نمائندے جو ترجمہ کی سرگرمیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں (دو سال کے لئے باری باری سے
ممبر سیکریٹری ناظمِ منصوبہ، قومی ترجمہ مشن، یا اسکی غیر موجودگی میں اکادمی سیکریٹری، سی آئی آئی ایل

این ٹی ایم جماعت کی رکنیت
عام طور پر این ٹی ایم کے فعالیت کی رکنیت، تمام پیشہ ورانہ اور غیر پیشہ ورانہ مترجموں اور ترجمہ کی فعالیت میں دلچسپی رکھنے والے تمام ایجنسیوں اور افرادوں کے لئے کھلے ہونے چاہیئیں۔ این ٹی ایم میں رجسٹر کیسے کریں اس کی تفصیلات ویب سائٹ میں کہیں اور دیکھا جا سکتا ہے۔

ناظمِ منصوبہ
این ٹی ایم کا ناظمِ منصوبہ ایک کمیٹی کے ذریعے بحال کیا جائےگا جس میں نائب سیکریٹری (زبان) صدر کی حیثیت سے، اور ناظم، سی آئی آئی ایل ممبر سیکریٹری کی حیثیت سے تین متخصصوں کے ساتھ – این ٹی ایم کے پی اے سی سے دو، اور ایک باہر سے، جنہیں سیکریٹری (ایچ ای) کے ذریعے نامزد کیا جائےگا۔ ناظمِ منصوبہ کے لئے لازمی اور قابل ترجیح لیاقتیں مندرجہ ذیل ہیں:

این ٹی ایم کے ناظمِ منصوبہ کو پانچ سال کی مدت کے لئے بحال کیا جائےگا۔ (i)
این ٹی ایم کا ناظمِ منصوبہ موزوں طور پر ۶۰ سال سے کم عمر کے ہونے چاہیئے، (ii)
نامزد شدہ دانشوران موزوں طور پر علومِ ترجمہ/کوئی بھی زبان اور ادب ڈِسیپِلین (بشمول تقابلی ادب)/لسانیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والے یا/اور ترجمہ کے میدان میں ممتاز دانشور ہونے چاہیئے۔ (iii)
کم سے کم ۱۵ سال کا تدریسی/تحقیقی تجربہ ہونا چاہیئے۔ (iv)
علومِ ترجمہ/لغت نویسی میں اشاعت کے ساتھ ساتھ (v)
ترجمہ کا حقیقی اشاعت شدہ کام کی شہادت۔ (vi)

این ٹی ایم کا ناظمِ منصوبہ سی آئی آئی ایل کے ناظم کو رپورٹ کرےگا، کیونکہ مؤخرالذکر مناسب ٹھیکہ، ساجھے داری کا مقصد، مفاہمتی دستاویز اور کاموں پر دستخط کرنے کی ذمےداری کے ساتھ مشن کا کلیدی افسر ہوگا جس کا تمام بنیادی کام اور مراسلات ناظمِ منصوبہ کے ذریعے انجام پائےگا۔ این ٹی ایم کے ناظمِ منصوبہ کی ذمےداری کی نوعیت مندرجہ ذیل ہوں گی، جو کہ ہوں گے:


اندراج اور اشاعت/ای-اشاعت اور ادارے کی ایسی دوسری ملکیتوں کا نگراں جسے ادارہ اس کی ذمےداری میں دے سکتے ہیں؛ (a)
ادارے کے حکام کی طرف سے دفتری مراسلات کا اہتمام کرنا۔ (b)
این ٹی ایم –پی اے سی کے اجلاس کے ساتھ ساتھ گروہ کار کنان اور پی اے سی کے صدر کے ہدایات پر متعدد کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنا؛ (c)
ان کمیٹیوں کے اجلاس کے مسودے کی حفاظت کرنا؛ (d)
این ٹی ایم کے کھاتوں کی دیکھ ریکھ کرنا؛ (e)
این ٹی ایم کے پی اے سی کے زیر اختیارات یہ دیکھنے کی ذمےداری کہ کیا تمام رقم مقاصد پر خرچ کئے گئے ہیں جس کے لئے اِنہیں عطا کیا گیا ہے یا برقرار کیا گیا ہے؛ (f)
ہر مالی سال کے شروعات میں مشن کا بجٹ تیار کرنا اور اسے سی آئی آئی ایل کے ناظم کے ذریعے غور و خوض اور منظوری کے لئے وزارت کو ارسال کرنا؛ اور (g)
ایسے انتظامیہ اور مالی اختیارات کا استعمال کرنا جسے حاکمہ بورڈ کے ذریعے انہیں سونپا جا سکتا ہے؛ (h)
اوپر بیان کئے گئے کسی بھی باتوں کے باوجود ناظمِ منصوبہ کے چنے جانے کے بعد حکومت ہند کسی بھی وقت اس کو بداخلاقی کی بنا پر دفتر سے ہٹا سکتے ہیں۔ (i)

متمم کارکنان
این ٹی ایم میں کوئی بھی مستقل عہدہ قائم نہیں کیا جائےگا۔ کارکنان کی حاجت ضرورت کے مطابق قلیل المدتی معاہدہ کے ذریعے پوری کی جائے گی۔ خدمات زیادہ سے زیادہ ممکنہ حد تک باہر سے لئے جائیں گے۔ بہر حال منصوبہ کا کل ۶۵ بنیادی کارکنان ہوں گے جن میں سے تقریباً ایک تہائی کو دہلی کے دفتر میں بٹھایا جائے گا اور باقی کو میسور میں۔ اس کے علاوے، مخصوص ذمےداریوں کے لئے اور مختلف ہندوستانی زبانوں میں اختصاص کے ساتھ متعدد مشاور ہوں گے۔

این ٹی ایم کے بنیادی کارکنان کی تفصیلات عارضی طور پر مندرجہ ذیل طریقے سے طے کی گئی ہے:

(صدر (ہیڈ نمبر
انسانی وسائل (کل) ۶۵ 1.
ناظمِ منصوبہ (۱) ۴۰۰۰۰ سے زیادہ کے شرح پر (a)
نائب ناظم/پروفیسر (۴) ریڈر (۱۲) – ایک ایک سائنس، ٹیکنالوجی اور علم سماجیات/ہیومینیٹیز کے لئے ۳۵۰۰۰ – ۳۸۰۰۰ کے شرح پر (b)
تحقیقی افسر/ریڈر (۱۲) شمالی ہندوستان، جنوبی ہندوستان، مشرقی ہندوستان اور مغربی ہندوستان کے لئے ۲۹۰۰۰ – ۳۲۰۰۰ کے شرح پر (c)
جونیر تحقیقی افسر/سینِیر لیکچرر اور لیکچرر (۱۲) چار خطے اور ایک شمال مشرق کے لئے ۲۰۰۰۰ – ۲۶۰۰۰ کے شرح پر (d)
ریسرچ ایشوسی ایٹس (۵) ۱۵۵۰۰ – ۱۸۰۰۰ کے شرح پر (e)
سینِیر مدیر/ویب مدیر ہم ربطی کے لئے (۵) ہر ایک ایک ایک خطے اور شمال مشرقی خطے کے لئے ۲۴۰۰۰ – ۲۶۰۰۰ کے شرح پر (f)
معاون مدیر چھپائی اور ویب (۵) ۲۰۰۰۰ – ۲۲۰۰۰ کے شرح پر (g)
انتظامی افسر (کھاتا) (۱) ۲۲۰۰۰ کے شرح پر (h)
(دفتر نگراں (۲ (i)
سینِیر پروجیکٹ ٹیکنیشِین (۴) ۲۴۰۰۰ – ۲۶۰۰۰ کے شرح پر (j)
جونیر پروجیکٹ ٹیکنیشِین (۱۰) ۲۰۰۰۰ – ۲۲۰۰۰ کے شرح پر (k)
ڈیتا اِنٹِری اوپیریٹر (۲) – انگریزی/ہندوستانی زبان (l)
(دفتری کارکنان – کھاتا بہی (۲ (m)

گیارہویں منصوبہ کے دوران تخمینہ کیا گیا کل لاگت (متغیر): ۴۲۶۵۳۰۱۲ روپئے
 
محل وقوع
ای ایف سی (اور پی اے ایم ڈی نے بھی) نے طے کیا جو مناسب تھا کہ مشن کو اس کے تمام عملیاتی اکائیوں سمیت ایک ہی چھت کے اندر ایک مکان میں برقرار کیا جائے اور این ٹی ایم کے لئے مکان کی مستقل بناوٹ کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس لئے میسور سے سی آئی آئی ایل میں کام کرنے کی شروعات طے کی گئی ہے کیونکہ سی آئی آئی ایل کے پاس مشن کو چلانے کے لئے چیزیں مہیا ہیں اور اِس کے آغاز کرنے کی لازمی اختصاصی علم بھی رکھتی ہے۔ عملیاتی مقاصد کے لئے میسور میں ایک دفتر کرائے پر لی جا سکتی ہے۔

بہر حال، کیونکہ این ٹی ایم حکومت کے متعلقہ شعبوں اور تنظیموں، کارپوریٹ گھروں، آئی ٹی/سافٹ ویر ماہروں، اشاعت گھروں، خود مختار ثقافتی تنظیموں، ہندوستانی اور خارجی زبانوں کے ماہروں وغیرہ سے لگاتار تعامل کرتی رہے گی، اور ممکنہ طور پر اس میں بہت سے مشاور (کَنسَلٹینٹ) اور اس کے مختلف کمیٹیوں کے ماہرین ہوں گے، اس لئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ این ٹی ایم کا دفتر رابطہ دلّی، یا قومی دارالسلطنتی علاقہ میں ہو، جیسا کہ زیادہ تر اشاعت گھریں، آئی ٹی اور مختلف ہندوستانی زبانوں کے ماہرین دلّی میں ہیں اور حکومت ہند کے بہت سے دفاتر اور بہت سی خود مختار تنظیموں وغیرہ کا محلِّ وقوع دلّی ہے۔ فی الحال دلّی میں ایک دفتر رابطہ کسی کرائے کے مکان سے کام کرنا شروع کرےگی۔

مدت
این ٹی ایم کی سرگرمیوں کی ضرورت کا احساس اس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک ادبی اور علومی متون کے مختلف زبانوں کے مابین ترجمے کی ضرورت محسوس کی جائے گی۔ جیسا کہ دن بدن علم وسیع ہوتا جا رہا ہے اور نئے متون لگاتار تخلیق کئے جا رہے ہیں، اس لئے مستقبل قریب میں این ٹی ایم کے سرگرمیوں کے خاتمے کی پیش بینی کرنا مشکل ہے۔