جدول میں درج تمام ہندوستانی زبانوں میں تکنیکی اور سائنسی اصطلاحوں کے اختراع کرنے
میں سی ایس ٹی ٹی کو مدد اور صلاح فراہم کرنا۔
اس مقصد کے لئے سائنسی اور تکنیکی اصطلاحات کمیشن (سی ایس ٹی ٹی) اقدامات اُٹھائےگا۔
ہندی اور جدید ہندوستانی زبان دونوں میں سائنسی اور تکنیکی اصطلاحوں کو معرض وجود میں
لانا اور معین کرنا سی ایس ٹی ٹی کا عارضی اختیار ہے اور اس میدان میں یہ ایک بہت اہم
کردار ادا کرےگا۔ ان کی سرگرمیوں کے نتائج این ٹی ایم کے ترجمے میں مطلوبہ مواد مہیا
کرائےگا۔ دوسری طرف قومی ترجمہ مشن (این ٹی ایم) جدول میں درج ۲۲ زبانوں میں اصطلاحات
کے اختراع کرنے کے لئے سی ایس ٹی ٹی کی کوششوں کو تقویت بھی بخشےگا اور اس طرح علوم
پر مبنی متون کے فوری ترجمے کو قابل بنایا جائےگا۔ ان اصطلاحاتوں کو تمام ۲۲ زبانوں
میں دستیاب کرانے کے قابل بنانے کی خاطر آلۂکار تیار کرنے کے لئے این ٹی ایم کو سی-ڈیک
(سی-ڈی اے سی) اور سی آئی آئی ایل کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پڑےگی۔
|
«
|
|
الیکٹرانیک لغات/اضداد اور مترادفات کی لغات یا تو اپنے ہی یا اسے باہر سے بھی تیار
کرنا
|
«
|
|
ہمارے کالج اور دانشگاہوں میں پڑھائے جا رہے تمام اہم ڈِسیپِلین میں علوم پر مبنی ترجموں
کی اشاعت جس میں ۶۵ سے ۷۰ متفرق ڈِسیپِلینوں (شروعات میں ۴۲ ڈِسیپِلین پر دھیان مرکوز
کرتے ہوئے) اور تقریباً ۲۰۰ نصابی کتابوں کے ۱۷۶۰ علومی متون گیارہویں منصوبے کے دوران
شامل کئے جائیں گے۔ (یہاں ذکر کیا جا سکتا ہے کہ فی الحال این سی ای آر ٹی کے ذریعے
بارہویں کلاس تک کی نصابی کتابوں کے ترجمے جدول میں درج صرف دو زبان – ہندی اور اردو
میں کئے گئے ہیں)۔ جیوں ہی کارروائی شروع ہو جائےگی تب بعد کے منصوبوں میں کُل ترجموں
اور اشاعتوں کے ہدف بڑھا دئے جائیں گے اور رجائیت پسندانہ اندازے کے مطابق ہر منصوبے
کے دوران بالاخر یہ تعداد ۸۸۰۰۰ کتاب تک بھی پہنچ سکتی ہے۔
|
«
|
|
ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ پر جریدے یا ترجمہ سے متعلق متون کے چھاپے جانے اور تجزیہ
وغیرہ کے لئے چھوٹ
|
«
|
|
مصنفوں/مترجموں کو ان کے آئی پی آر/حق چاپ و تصنیف کے لئے عطیہ
|
«
|
|
مختلف سطحوں پر ترجمہ کی تربیت اور منظوری کے لئے عطیہ
|
«
|
|
ترجمہ سے متعلق فطری زبان کا عمل درآمد یا این ایل پی تحقیق کے لئے عطیہ
|
«
|
|
کسی مخصوص منصوبہ (جیسے جفت زبانوں کے مابین ترجمے کے دستی کتابوں کی تیاری) کے لئے،
ترجمے پر ڈِگری/ڈپلوما کروانے والے دانشگاہ کے شعبوں کے لئے عطیہ
|
«
|
|